بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپاکستان ہر قسم کی جارحیت کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا...

پاکستان ہر قسم کی جارحیت کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،سید عاصم منیر

کوئٹہ:چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کو غیر قانونی اور ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے دہشت گردی کی ہر قسم اور ہر شکل کے خلاف قومی جدوجہد منطقی انجام تک پہنچے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے ہفتے کے روز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور وہاں زیرِ تربیت افسران اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں آرمی چیف نے آپریشن "بنیان مرصوص” کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلِ خانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی قیادت کے تحت پاکستانی عوام نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے آہنی دیوار کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ "معرکہ حق” کی کامیابی قومی عزم اور قومی طاقت کے تمام عناصر کے درمیان مکمل ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔علاقائی اور عالمی حالات پر بات کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ابھرتے ہوئے تنازعات کی نوعیت پر روشنی ڈالی، خصوصا بھارت کی پاکستان کے خلاف بلااشتعال جارحیت کی خطرناک روش کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری کوششوں کو سبوتاژ کرنے والی دشمنانہ سازشوں کو مکمل طور پر شکست دی جائے گی۔جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک استحکام کے لیے آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر کے پرامن اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حل پر زور دیا، اور بھارت کی جانب سے آبی جارحیت (ہائیڈرو ٹیررازم) کو غیر قانونی اور ناقابلِ قبول قرار دیا۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ دہشت گردی کی ہر قسم اور ہر شکل کے خلاف قومی جدوجہد منطقی انجام تک پہنچے گی۔آرمی چیف نے زیرِ تربیت افسران کو تلقین کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں مکمل جذبے، لگن اور عزم کے ساتھ ادا کریں۔ انہوں نے تخلیقی سوچ اور تحقیق کی ضرورت پر زور دیا اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کی طرف سے مستقبل کے عسکری رہنماوں کی اعلی معیار کی تربیت کو سراہا۔انہوں نے تخلیقی سوچ اور تحقیق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کو مستقبل کے عسکری قائدین کی اعلی تربیت پر سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ تربیت نہ صرف موجودہ حالات کی عکاسی کرے بلکہ ہمیں مستقبل کے میدان جنگ کے لیے بھی تیار کرے، جہاں چستی، جدت اور غیر متزلزل عزم درکار ہوگا۔قبل ازیں کوئٹہ آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کور کمانڈر کوئٹہ اور کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ نے کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے