پیر, جون 2, 2025
ہوماخبار کوئٹہاحتجاج کرنا جمہوری اور آئینی حق ہے، نصر اللہ زیرے و دیگر...

احتجاج کرنا جمہوری اور آئینی حق ہے، نصر اللہ زیرے و دیگر کے خلاف مقدمہ واپس لیا جائے، غلام نبی مری

کوئٹہ: بلوچستان نیشل پارٹی کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری اور انفارمیشن سیکریٹری نسیم جاوید ہزارہ نے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صدر نصراللہ زیرے، ندا سنگر اور قادر لالا کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کرنا اور حکومت سے مطالبہ کرنا سیاسی پارٹیوں اور سیاسی قیادت کا جمہوری اور آئینی حق ہے مگر انتظامیہ اپنی حد سے تجاوز کرتے ہوئے سیاسی لوگوں سے اس کا جمہوری اور آئینی حق کو چھیننے اور اختیارات کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ الیکشن میں مداخلت کی جاتی ہے، جیت کو ہار میں اور ہار کو جیت میں بدل دیا جاتا ہے۔
فروری 2024 کے الیکشن میں جس طرح فارم 47 کے ذریعے نتائج کو تبدیل کر کے عوام کے حقیقی نمائندوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا اور تمام غیر منتخب افراد کو فراڈ کے ذریعے کامیاب قرار دے کر اسمبلیوں میں بھیجا گیا اس فراڈ اور ڈکیتی سے پوری دنیا واقف ہے۔ ژوب اور قلعہ سیف اللہ میں بھی یہی واردات ہو رہی تھی اور الیکشن کا جعلی نتیجہ بن رہا تھا جس کو روکنے کے لئے ‘پی این اے پی’ کے قائدین احتجاج کر رہے تھے مگر افسوس کہ ان کا مطالبہ سننے کی بجائے ان پر ناجائز ایف آئی آر درج کیا گیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کے نتائج کو صاف اور شفاف طریقے سے ترتیب دے کر عوام کے ووٹوں اور جمہوریت کو پنپنے دیا جائے اور نصراللہ زیرے سمیت پی این اے پی کے دیگر رہنماں پر درج ناجائز مقدمہ کو ختم کیا جائے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے