کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے معروف قوم پرست رہنما میر یوسف عزیز مگسی کی برسی کے موقع پر انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر مگسی صرف ایک فرد نہیں، بلکہ ایک فکر، ایک تحریک اور بلوچ قومی شعور کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میر یوسف عزیز مگسی کی جدوجہد، فکری بصیرت اور قربانیاں آج بھی بلوچستان کی سیاست، تاریخ اور شعوری ارتقا میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ میر یوسف عزیز مگسی نے اس دور میں بلوچ قوم کے حقوق کے لیے آواز بلند کی جب نوآبادیاتی طاقتیں ظلم، جبر اور غلامی کے شکنجے کو مضبوط کر رہی تھیں۔ انہوں نے نہ صرف سیاسی شعور بیدار کیا بلکہ تعلیم، ثقافت، اتحاد اور خودداری کو اپنی تحریک کا محور بنایاان کی تحریریں آج بھی ہمیں قومی وحدت، خود انحصاری اور اجتماعی فلاح کا درس دیتی ہیں انہوں نے کہا کہ میر یوسف عزیز مگسی نے 1930 کی دہائی میں جو قومی منشور پیش کیا، وہ آج کے دور میں بھی اتنا ہی قابلِ عمل اور انقلابی ہے۔
ان کی سوچ بلوچستان کے محروم عوام کے لیے ایک سیاسی اور فکری مشعل راہ ہے۔ نیشنل پارٹی انہی نظریات کی وارث ہے اور میر مگسی کے خوابوں کی تعبیر کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ میر یوسف عزیز مگسی کا سب سے بڑا پیغام تعلیم تھا انہوں نے نوجوان نسل کو جہالت سے نجات دلانے اور جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کی بات کی۔ آج جبکہ بلوچستان تعلیمی بحران سے دوچار ہے، ہمیں ان کے پیغام کو اپناتے ہوئے تعلیمی انقلاب برپا کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ میر یوسف عزیز مگسی نے قبائلی تعصبات اور ذات برادری کے خانوں سے نکل کر ایک متحد، ترقی پسند اور باشعور بلوچ قوم کا خواب دیکھا تھا ان کا یہ خواب نیشنل پارٹی کے منشور کا مرکزی نکتہ ہے اور ہم ان کے نظریات کی روشنی میں ایک پرامن، ترقی یافتہ اور خودمختار بلوچستان کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے حکومت پاکستان اور بلوچستان کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ میر یوسف عزیز مگسی کی خدمات کو قومی سطح پر تسلیم کیا جائیان کی جدوجہد کو نصاب میں شامل کیا جائے اور ان کے افکار و خیالات کو تعلیمی اداروں میں متعارف کرایا جائے تاکہ نئی نسل اپنی تاریخ اور ہیروز سے واقف ہو سکیانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے عظیم رہنماں کی تاریخ کا مطالعہ کریں ان کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور ان کے مشن کو آگے بڑھائیں میر یوسف عزیز مگسی کی فکر ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ ہم اپنی زمین، زبان، ثقافت اور وسائل کے محافظ بنیں اور ان کے تحفظ کے لیے سیاسی طور پر منظم ہوں انہوں نیاس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی میر یوسف عزیز مگسی کے نظریات کی روشنی میں بلوچستان کے عوام کی حقوق کی جنگ جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ میر مگسی جیسے رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، اور ان کا نام ہمیشہ بلوچ قوم کے دلوں میں زندہ رہے گا۔