پیر, جون 2, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان کی خبریںپاکستان اور ترکمانستان کے مابین دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم...

پاکستان اور ترکمانستان کے مابین دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں،چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکمانستان کے مابین دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں، پارلیمانی وفد کا دورہ تعاون، امن اور ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی ترکمانستان کے سرکاری دورہ پر اشک آباد پہنچے جہاں انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے ترکمانستان کی مجلسِ کے نائب چیئرمین جی روزوئے سے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ سفارتی و پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا گیا۔دونوں ممالک کے مابین مشترکہ ترقی کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہعلاقائی تعاون اور اقتصادی روابط کے فروغ کے لئے موثر اقدامات اٹھانے پر غور کیا گیا۔
سید یوسف رضا گیلانی کی ترکمان پارلیمانی قیادت سے بھی اعلی سطح کی ملاقاتیں ہو ئیں جن میں تجارت، توانائی، آئی ٹی، سیاحت اور ثقافت میں تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے مابین دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔پاکستان اور ترکمانستان کے برادرانہ تعلقات کے فروغ میں یہ دورہ اہم ثابت ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا پاکستان کے پارلیمانی وفد کا یہ دورہ تعاون، امن اور ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔ وفد میں چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سینیٹر ہدایت اللہ خان، سینیٹر جان محمد، سینیٹر سید وقار مہدی اورچیئرمین سینیٹ کے مشیر یحیی حسین شاہ شامل تھے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے