اسلام آباد:فاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ یوم تکبیر کے موقع پر ہمیں معاشی دھماکہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا،وقت آ گیا ہے کہ ہم دفاعی لحاظ سے مضبوط پاکستان کو معاشی لحاظ سے بھی ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے من حیث القوم متحد ہو جائیں۔یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام احسن اقبال نے میں کہا کہ 28 مئی 1998 وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی قیادت میں ایٹمی دھماکے کر کے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ہم ایک خودمختار قوم ہیں جو اپنے دفاع اور سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، یہ کارنامہ صرف ایک حکومت کا نہیں بلکہ پوری قوم کے جذبہ ایمانی، اتحاد اور دشمن کے مقابلے میں عزم مصمم کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن جانے کا نتیجہ تھا، جس نے پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنایا۔انہوں نے کہا کہ آج 2025 میں ایک مرتبہ پھر پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ہے۔ نواز شریف ہی کی سربراہی میں قائم حکومت نے 2015 میں انتہائی سیاسی تنا کے ماحول میں تمام سیاسی جماعتوں اور رہنماں کو اعتماد میں لے کر سی پیک پر اتفاق رائے پیدا کیا اور پاکستان کو معاشی ترقی کی راہ پر ڈالا، آج سی پیک پوری قوم اور چاروں صوبوں کے لئیے ترقی کا استعارہ بن چکا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اتفاق سے مئی 1999 میں ایٹمی قوت بننے کے 26 سال بعد اسی ماہ مئی میں بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاکستان نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم نہ صرف دفاعی طور پر مضبوط ہیں بلکہ سیاسی قیادت اور قومی ادارے مکمل یکجہتی کے ساتھ ملک کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، ہم نے دشمن کی فضائیہ کو پسپا کر کے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، مگر دفاع سے غافل نہیں۔ آج الحمدللہ دفاع کے شعبے میں پاکستان جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے آراستہ ایک بڑی دفاعی طاقت بن کر عالمی افق پر ایک ذمہ دار طاقت کے طور پر ابھرا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم دفاعی لحاظ سے مضبوط پاکستان کو معاشی لحاظ سے بھی ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے من حیث القوم متحد ہو جائیں، آج ایٹمی دھماکوں کے دن ہمیں معاشی دھماکہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔ "اڑان پاکستان ہمارا وہ قومی وژن ہے جس کے ذریعے ہم ملک کو ایک ترقی یافتہ، خود انحصار اور جدید معیشت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ ہم سیاسی عدم استحکام کی ہر سازش کو ناکام بنائیں، پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنائیں اور ہر شعبے میں اصلاحات اور خود احتسابی کو فروغ دیں،ہمیں اتحاد، قیادت پر اعتماد اور ترقی پر یقین کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔دریں اثناء و فاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ تکبیر پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار کی علامت ہے، یومِ تکبیر ہمیں اتحاد، قربانی اور خود اعتمادی کا درس دیتا ہے یومِ تکبیر پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار کی علامت ہے،جوہری طاقت کے بعد اب ہمارا ہدف معاشی خودمختاری ہے۔وزیر تجارت نے کہا کہ قوم نے 28 مئی 1998 کو ناقابلِ تسخیر دفاع کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف،شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
جام کمال خان نے کہا کہ چاغی کی پہاڑیوں سے بلند ہونے والی اللہ اکبر کی صدا آج بھی زندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر ہمیں اتحاد، قربانی اور خود اعتمادی کا درس دیتا ہے۔جام کمال خان نے کہا کہ ہمیں اب معاشی میدان میں بھی وہی عزم و ہمت دکھانی ہوگی،پاکستان تجارت، ٹیکنالوجی اور ترقی کے سفر میں نئے باب رقم کرے گا،یومِ تکبیر صرف ماضی کی یاد نہیں بلکہ ایک روشن مستقبل کے عہد کا دن بھی ہے۔یوم تکبیرپرصدراستحکام پاکستان پارٹی ووفاقی وزیرعبد العلیم خان نے مبارکباددیتے ہوئے کہادفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،اس سال کا یوم تکبیر” معرکہ حق” کے تناظر میں دوہری خوشیاں لایا۔ انہوں نے کہا پاکستان کوپہلی اسلامی ایٹمی قوت بنانیوالیہرفردپرناز ہے، سائنسدان،دفاعی ماہرین، انجینئرز اور سیاسی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے،اس سال کا یوم تکبیر” معرکہ حق” کے تناظر میں دوہری خوشیاں لایا۔انہوں نے مزید کہا یوم تکبیرمنانے کا مقصد بار گاہ خداوندی میں شکران نعمت ادا کرنا ہے،مضبوط دفاعی حصار کے باوجود پاکستان نیہمیشہ امن کو ترجیح دی،ایٹمی صلاحیت کو ہمیشہ طاقت کیتوازن کیطور پرملحوظ خاطر رکھا۔28 مئی پاکستان کو اسلام کا قلعہ بننے کی یاد دلاتا ہے،یوم تکبیر سارے عالم اسلام کیلئے برتری و مضبوطی کا باعث ہے،ایٹمی قوت،پاکستان کا خطیمیں ذمہ دارانہ کردارلائق ستائش ہے،دفاع وطن کے حوالے سے پاک فوج کی خدمات باعث اعزاز ہیں۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے یومِ تکبیر 28 مئی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 28 مئی ہماری قومی تاریخ کا ایک یادگار اور فیصلہ کن دن ہے، جب پاکستان نے عالمی دبا کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ایٹمی طاقت بننے کا جرات مندانہ قدم اٹھایا۔یومِ تکبیر قومی اتحاد، استقامت اور سائنسی قابلیت کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم ان تمام سائنسدانوں، انجینئرز اور قومی قیادت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی جذبے نے اس خواب کو حقیقت میں بدلا۔ بطور وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی، میں اس عزم کا اعادہ کرتا ہوں کہ ہم سائنس و ٹیکنالوجی کو نہ صرف قومی دفاع بلکہ پرامن ترقی، صنعتی بہتری اور جدید تحقیق کے لیے بھی بروئے کار لاتے رہیں گے،آئیے ہم سب مل کر علم، تحقیق اور قومی عزم کے ذریعے ایک خودمختار، محفوظ اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے متحد ہو جائیں۔