کوئٹہ: بلوچستان کے مقامی اخبارات کو بند کرنیکی حکومتی سازش قابل مذمت ہے یہ باتیں سابق صوبائی وزیر و جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہیں انہوں نے مزید کہا کہ ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ کئی روز سے جاری ہے مگر حکومت نے انکے مطالبات ماننا تو دور کی بات ہے مطالبات سننا گوارا نہیں کیا جس سے حکومتی عزائم واضح ہوتے ہیں کہ اخباری صنعت کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے بلوچستان کے مقامی اخبار مالکان اور اخباری صنعت سے وابستہ افراد سے حکومت کا رویہ اور پالیسی سمجھ سے بالاتر اور قابل مذمت ہے حکومت کی اس سازش سے اخباری صنعت کی بندش کا خطرہ ہے بلکہ اس سے وابستہ ہزاروں لوگ بیروزگار ہو جائیں گے بلوچستان کے معروضی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت پرنٹ میڈیا اور اس سے وابستہ لوگوں کی سرپرستی کرنا چاہیے تھی بلوچستان حکومت اس صحافت دشمن پالیسی کے نفاذ سے گریز کرے جمہوری وطن پارٹی حکومت کے اس رویے اور اقدام کی بھرپورمذمت کرتی ہے۔