پیر, جون 2, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںموسی خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد...

موسی خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع موسی خیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد قومی شاہراہ پر بم نصب کرنے کی کوشش کر رہے تھے، جب سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکار ہتھیار، بارودی مواد اور دیگر خطرناک اشیا برآمد ہوئی ہیں۔مزید انکشاف ہوا ہے کہ یہ دہشت گرد ماضی میں مسافر بسوں پر حملوں میں بھی ملوث تھے اور ان کی تلاش سیکیورٹی اداروں کو طویل عرصے سے تھی۔ فورسز کی کارروائی سے نہ صرف ایک ممکنہ تباہ کن حملہ روکا گیا بلکہ مسافروں کی جان بھی محفوظ رہی۔کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ ساتھی دہشت گرد کو گرفتار کیا جا سکے یا باقی ماندہ خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کر رہے ہیں تاکہ عوام کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے