پیر, جون 2, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان کی خبریں26ویں آئینی ترمیم کے خلاف تھے اور رہیں گے،بیرسٹرگوہر

26ویں آئینی ترمیم کے خلاف تھے اور رہیں گے،بیرسٹرگوہر

اسلام آباد:پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے کہا ہے کہ بانی کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، انصاف کریں اور جلد فیصلے دیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہئے، انصاف بغیر کسی فیور کے ملنا چاہئے، نواز شریف کو ایک کیس میں 70،دوسرے میں 91 دن بعد ضمانت ملی، بانی پی ٹی آئی کو اتنے عرصے بعد بھی ضمانت نہیں ملی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات بے بنیاد ہیں۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس کازلسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کا کیس 5 جون کو سنا جائے گا۔اس موقع پر وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں، قانون کو اپنی لونڈی بنایا ہوا ہے، پاکستان کے آئین و قانون سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قوم اور ہمارے بچوں کی جنگ لڑ رہا ہے، عدلیہ سے درخواست ہے کہ انصاف کریں اور جلد فیصلے کریں، ہماری تحریک جاری ہے۔علی امین گنڈاپور نے یہ بھی کہا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تھے اور رہیں گے۔ علی امین گنڈاپور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آپ کو اس منصب پر بیٹھایا اس لیے ہے کہ آپ انصاف کریں۔انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ہم تھے اور رہیں گے۔ ہم عدلیہ کو کہتے ہیں کہ آپ انصاف پر فیصلے دیں۔انہوں نے بتایا کہ آج ہمیں 5 تاریخ کے لیے پیشی ملی ہے۔ کس طرح سے یہ لوگ پاکستان کے آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔ عمران خان کے ساتھ ہم تھے ہیں اور رہیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے