کوئٹہ:بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کے امکانات کے ساتھ گرد و غبار کے طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی و جنوبی پاکستان خصوصا بلوچستان میں تیز ہوائیں اور گرد آلود طوفان متوقع ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق ان طوفانی ہواں سے عمارتوں، گاڑیوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔