پیر, جون 2, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںاسلام آباد میں شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی پہلی...

اسلام آباد میں شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی پہلی ترجیح ہونی چاہیے، محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں کہا کہ متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، سیٹلائٹ میپنگ کر کے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے، اسلام آباد میں شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔محسن نقوی نے متعلقہ ایس پیز اور اے سیز کو فعال انداز میں فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں پولیس اور انتظامیہ کے امیج کو بہتر بنانا ہے، یہ اس وقت ممکن ہے جب شہری خود آپ پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے متعلقہ افسران نئے انیشیٹو لے کر آئیں، نئے انیشیٹو پر عمل میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے عزم سے اس عمل کو قومی جذبے سے آگے بڑھائیں۔انہوں نے اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پرموثر کنٹرول یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کے دنوں میں شہر کی صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ اجلاس میں اسلام آباد کے فیلڈ افسران چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جیز، ایس پیز اور اے سیز نے شرکت کی، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی شریک ہوئے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے