اوتھل:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (پی ٹی سی) کے اعلی سطحی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیئرمین فواد انور، نوینا گروپ کے آصف تاتا، اور سی ای او محمد ایچ شفقات نے کی۔ملاقات میں ٹیکس و ٹیرف اصلاحات، توانائی قیمتوں، گرین سرمایہ کاری اور پالیسی تسلسل جیسے اہم امور زیر بحث آئے۔ چیئرمین پی ٹی سی فواد انور نے کہا کہ اگر حکومت سازگار ماحول فراہم کرے تو ٹیکسٹائل صنعت سالانہ 3 سے 4 ارب ڈالر تک برآمدات میں فوری اضافہ کر سکتی ہے۔وفاقی وزیر جام کمال نے وفد کو یقین دلایا کہ بجٹ 2025 میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کو بڑھائیں، معیشت خود ترقی کرے گی۔انہوں نے حکومت کی جانب سے علاقائی ٹیرف برابری، گرین کریڈٹ اسکیمز کے فروغ، اور برآمدی فنڈز کے مثر استعمال پر توجہ مرکوز رکھنے کا بھی اعادہ کیا۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور دونوں جانب سے مستقل رابطے اور تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا۔