بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںحکمران ہمیں مردہ وغلام قوم سمجھ رہی ہے،ہدایت الرحمان بلوچ

حکمران ہمیں مردہ وغلام قوم سمجھ رہی ہے،ہدایت الرحمان بلوچ

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حکمران ہمیں مردہ وغلام قوم سمجھ رہی ہے بلوچستان کے نوجوانوں کومزدوری وکاروبار بھی نہیں کر نے دیا جارہا غیر لوگ ہم سے شناخت مانگ رہے ہیں سازش کے تحت بیزارومجبور کرکے ہمیں پہاڑو ں کی طرف دھکیلاجارہاہے ہم جمہوری مذاہمت جاری رکھیں گے بزدلی بے غیرتی کا راستہ کسی صورت اختیار نہیں کریں گے حقوق کے حصول مسائل کے حل کیلئے اسلام آباد کی طرف مارچ اور کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کا دھرنا دیں گے۔ظلم وجبرقتل وغارت گری کی وجہ سے ہمارے قبرستا نوں میں بوڑھوں سے زیادہ نوجوانوں کی قبریں ہیں امن کیلئے ہمارے لاپتہ افرادکو بازیاب،قانونی تجارت کیلئے بارڈرزکھول اورحقوق دیے جائیں
میڈیا بلخصوص اردوچینلز والے بلوچستان کے مسائل اجاگراورجائزحقوق کیلئے ہماراساتھ دیں غیرت کی زندگی جینے کیلئے جمہوری مذاہمت کا راستہ اختیار کیا ہے نوجوان اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے زیراہتمام ”بلوچستان کے سلگتے مسائل اورنوجوانوں کا کردار“کے عنوان سے یوتھ جرگہ سے صدارت خطاب کرتے ہوئے کیا یوتھ جرگہ سے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ نائب امیر عبدالمتین اخوندزادہ،اسلامی جمعیت طلباء بلوچستان کے ناظم بہادر خان کاکڑ،جمعیت طلباء عربیہ کے منتظم حافظ صفی اللہ شاہوانی،امیر ضلع کوئٹہ عبدالنعیم رند،نقیب اللہ اخوانی،جے آئی یوتھ کوئٹہ کے صدر انجینئر عادل سلیمان خیل،یونس خان،محموداحمد،معموراللہ کاکڑودیگر نے اپنے خطاب میں کہاکہ بلوچستان کے عوام بے چینی کا شکار ہیں جگر گوشے لاپتہ،پہاڑو ں سے مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہے تعلیمی ادارے تباہ علاج کی سہولت ناپید،شہری بچے اور مین شاہراہیں غیر محفوظ،منشیات کی بہتات، چیک پوسٹوں پر تذلیل،رشوت وکرپشن اورکمیشن کا دور دورہ،شہری وعوام قلت آب کے شکار عوام مختلف مسائل کے شکارہیں شہری آزادہیں نہ اسمبلی اور ممبران ان حالات میں بلوچستان کے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیکر مسائل ومشکلات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں
آئی ایم ایف بھی اسلام آبادوالوں کو پشتون بلوچ کو دبانے غلام بنانے،لاشوں کے تحفے دینے کیلئے قرضے دیتے ہیں چمن گوادربارڈر بند کرنے والے ہمارے نوجوانوں کے دشمن ہیں۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے مزید کہاکہ جمہوری مذاہمت کے تحت حقوق مانگنے کیلئے اسلام آباد مارچ کریں گے اورپھر کوئٹہ میں ایک لاکھ نوجوانوں کو جمع کرکے حکمرانوں سے حقوق چھین لیں گے خوف مایوسی کے اندھیروں کو ختم کریں گے ہم محفوط نہ ہمارے بچے،ہمارے دن محفوط نہ راتیں محفوظ ہیں اسلام آباد کے حکمران ہمارے لاپتہ افراددینے کے بجائے ان کی لاشیں پھینک رہے ہیں ظلم کے خلاف جمہوری مذاہمت کرنے والوں کوقید کیاجاتا ہے تمام اضلاع کا دورہ کرکے اسلام آبادلانگ مارچ کیلئے نوجوانوں اورعوام کو تیار کرونگا نوجوان کوئٹہ دھرنے کی تیاری شروع کریں ایف سی وسیکورٹی اداروں کے جدوجہد کو تیز ومنظم کریں گے ایف سی وسیکورٹی ادارے ہمارے ماؤں بہنوں اور بزرگوں کی توہین وتضہیک کر رہے ہیں سی پیک سے ہمیں چیک پوسٹیں اورتھانے ملے جبکہ دیگر صوبوں کو ریلوے،موٹروے،گرین بسیں اورمیگاپراجیکٹس مل گیے ہیں گوادرسی پیک کا جومر عوام کو پینے کا پانی میسر ہے نہ علاج کی سہولت،بلوچستان کے عوام کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کب تک برداشت کریں گے۔بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے میڈیا والوں کاتعصب قابل مذمت ہے
بلوچستان کو پاکستان کاحصہ نہ سمجھنے والے بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں جائز حقوق پر ڈاکہ ڈالکر حقوق سلب کرنے والے ہمیں باغی بنارہے ہیں اسلام آباد والے پہلے کہتے تھے ہمیں بنگالی نہیں بنگلہ دیش چاہیے اب کہتے ہیں بلوچستان نہیں بلوچستان کے وسائل چاہیے اسلام آباد کے حکمران لندن وپیرس میں عیاشی کررہے ہیں بلوچستان کے عوام بھوک پیاس سے مررہے ہیں حکمرانوں کی غلط پالیسیوں،جمہوری مذاہمت،جمہوری احتجاج پر پابندی ولوٹ مار اوربدعنوانی کی وجہ سے جمہوری مذاہمت والے پہاڑوں کی طرف چلے گیے ہیں۔ یوتھ جرگے کے ذریعے نوجوانوں کو متحرک ومنظم کرکے حقوق کے حصول کیلئے تیار کرنا ہے بلوچستان کے نوجوان مخلص دیانت دار دین دار اورمحب وطن ہیں انشاء اللہ حق دو تحریک کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں شہریوں کو حقوق میسرظلم وجبرکا خاتمہ ہوگا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے