بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںامن، روزگار اور اصلاحات ہماری اولین ترجیحات ہیں،میر عبید گورگیج

امن، روزگار اور اصلاحات ہماری اولین ترجیحات ہیں،میر عبید گورگیج

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی میر عبید گورگیج نے کہا ہے کہ ملک اس وقت سنگین معاشی و سیاسی چیلنجز سے گزر رہا ہے، تاہم وفاقی حکومت نے معیشت کی بحالی، احتساب اور ادارہ جاتی اصلاحات پر سنجیدہ اور مربوط حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے، جس کے مثبت اثرات آئندہ مہینوں میں مزید جلوہ گر ہوں گے۔انہوں نے وزیرِ اعظم اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے گورننس بہتر ہو رہی ہے۔ میر عبید گورگیج نے بلوچستان حکومت بالخصوص وزیراعلی میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے میں امن و امان، صحت، تعلیم اور روزگار کے شعبوں میں کیے جانے والے ٹھوس اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا:سرفراز بگٹی نے بیوروکریسی کو متحرک کر کے ضلعی انتظامیہ کو فعال بنایا، اور بلوچستان کے احساسِ محرومی کو کم کرنے کے لیے ایسے منصوبے دیے جن کا فائدہ براہِ راست عوام تک پہنچ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی سطح پر بھی قومی مفاہمت، بین الصوبائی ہم آہنگی اور جمہوریت کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی نے ہمیشہ یہی موقف اختیار کیا کہ ملک کے چاروں صوبوں کے درمیان اعتماد اور تعاون کا ماحول پیدا کیا جائے، تاکہ ایک مضبوط اور متحد پاکستان تشکیل پا سکے۔میر عبید گورگیج نے زور دیا کہ بلوچستان کے عوام امن، روزگار، صحت، تعلیم اور ترقی چاہتے ہیں، اور اب وقت آ گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں تنقید برائے تنقید کے بجائے تعمیراتی تجاویز کا ساتھ دیں۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ رکاوٹوں کے بجائے ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں نوجوانوں، خواتین اور محروم طبقات کو سیاسی عمل میں شامل کرنے کے لیے ضلعی سطح پر تنظیمی سرگرمیاں تیز کرے گی، تاکہ ہر طبقے کو باعزت نمائندگی اور مواقع مل سکیں، اور صوبے میں پائیدار ترقی کا سفر جاری رہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے