بدھ, اگست 6, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںسانحہ خضدار کے طلباء سے اظہار ہمدردی کے لیے بلوچستان بھر کے...

سانحہ خضدار کے طلباء سے اظہار ہمدردی کے لیے بلوچستان بھر کے اسکولوں اور کالجز میں شمع روشن کی جائیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سریاب مل کوئٹہ کی طالبات نے یہاں ملاقات کی صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی، پارلیمانی سیکرٹری اسفندیار خان کاکڑ سیکرٹری کالجز محمد صالح بلوچ اور لیکچرر میڈیا اسٹڈیز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سریاب مل کوئٹہ صائمہ بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھی وزیر اعلیٰ سے کالج کی کوئٹہ اور صوبے کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں پوزیشن ہولڈرز طالبات نے بات چیت کی اور ان کے تعلیم دوست اقدامات کو سراہا وزیراعلیٰ نے کہا کہ سانحہ خضدار کے طلباء سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کے لیے بلوچستان بھر کے اسکولوں اور کالجز میں شمعیں روشن کی جائیں انہوں نے طالبات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت جلد خود آپ کے کالج کا دورہ کروں گا اور طالبات کے مسائل خود سنوں گا انہوں نے کہا کہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو حکومت کی پنک سکوٹی سکیم کے تحت اسکوٹیز بھی فراہم کریں گے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعلیم نسواں حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے آپ ہماری آنے والی نسلوں کے معمار اور معاشرے کا اہم حصہ ہے وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت اپنی تعلیم دوست پالیسی پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے اس موقع پر وزیراعلیٰ کی جانب سے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے کالج کی نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو تعریفی اسناد اور کیش پرائز بھی دیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے