لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کوناکامی سے دوچار کیا۔ لااہور میں یوم تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ تپتی ہوئی دھوپ میں پاک فوج سے محبت جذبہ حب الوطنی ہے، جو ملکی دفاع میں کردار افواج پاکستان نے ادا کیا وہ قابل تحسین ہے، سپہ سالار حافظ سید عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میں بھارت کو وہ منہ توڑ جواب دیا گیا جسے وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم سوشل میڈیا اور میڈیا اینکرز کے مشکور ہیں جنہوں نے مل کر ملکی دفاع کی جنگ لڑی،شہبازشریف جنگ کی نگرانی اور دفاع پاکستان کیلئے کردار ادا کرتے رہے، سپہ سالار کی قیادت میں فتح میزائل فائر کیا تو بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ چھ بھارتی جہاز کو پاکستانی شاہینوں نے مار گرایا، بھارت گھبرا گیا کہ جس پاک افواج سے پالا پڑ گیا، یہ اللہ کا فضل تھا سول و عسکری قیادت نے قوم کا مان رکھا، ملکی دفاع کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کیے انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کو جذبہ شہادت سے بڑا کرتی ہیں، جو قوم سر پر کفن پہن کر کھڑی ہو اور دعائیں مانگتی ہو بچہ شہید ہوکر واپس آئے تو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی اور سپہ سالار نے جو فیصلہ کئے، اس پر تمام افواج نے مل کر جو کردار ادا کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہبازشریف سچ کہتے ہیں ہم نے بھارت سے 1971 کا بدلہ لے لیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ سپہ سالار نے بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، اس دشمن کو شکست دی جو کہتا عددی اکثریت ہے تو دشمن بھول گیا تھا کہ مسلمانوں کو غزوہ بدر میں تعداد کم ہونے کے باوجود کفار پر غلبہ ہوا۔عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی سطح پربھی دشمن کوناکامی سے دوچارکیا، قوم نے متحد ہوکردشمن سے جنگ لڑی اور کامیابی ملی، نوازشریف نے چھ ایٹمی دھماکے کیے تھے، شہبازشریف دورمیں بھارت کے 6 جہاز گرائے گئے۔انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کا ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں، معاشی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں گے، معاشی میدان میں بھی دشمن کوشکست دیں گے، دشمن نے امن کو کمزوری سمجھا تو بھرپور جواب جا چکا ہے، اب بات ہوگی تو کشمیر پر ہوگی، معاشی ترقی پر بات ہوگی، اڑان پاکستان کی بات ہوگی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، سعودی عرب ترکی ایران اور آذربائیجان نے اپنا کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں پاکستان میں فتح کا جشن منایا جارہا تھا وہیں بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی تھی، ان کے عوام سوال کررہے تھے کہ جھوٹا پروپیگنڈا کیوں پھیلایا گیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ میاں نواز شریف کے دور میں چھ ایٹمی دھماکے کیے گئے اور اب میاں شہباز شریف کی وزارت عظمی میں دشمن جو جہاز گرائے گئے ان کی تعداد بھی چھ ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں، مگر دشمن نے ہماری اس خواہش کو کمزوری سمجھا جس کا اسے بھرپور جواب مل چکا، اب کشمیر پر بات ہوگی، شہباز شریف کی قیادت میں معاشی ترقی پر بات ہوگی، اور اڑان پاکستان کی بات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا، اب وقت ہے کہ معاشی ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں اور عوام کو خوشحال بنائیں، وقت ہے کہ عسکری محاذ کی طرح معاشی محاذ پر بھی پاکستان کے دشمنوں کو شکست دیں۔