جمعرات, جون 26, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںاخبار مارکیٹ مسائل کا شکار،2جون کو قومی اخبارات کا بائیکاٹ ہوگا، سعید...

اخبار مارکیٹ مسائل کا شکار،2جون کو قومی اخبارات کا بائیکاٹ ہوگا، سعید احمد رودینی

کوئٹہ: آل پاکستان اخبار فروشاں فیڈریشن صوبہ بلوچستان کے سینئر نائب صدر حاجی سعید احمد رودینی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 8 سالوں سے اخبار فروشوں کو بجٹ میں مکمل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔2 جون کو وفاقی بجٹ کے موقع پر قومی اخبارات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔انہوں نے حکام بالا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی،وزیرخزانہ میر شعیب نوشیروانی کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ اخبار فروشوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔ علم و آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اخبار مارکیٹ سے ہی قومی،مقامی اخبارات فولڈ اور تقسیم ہوتے ہیں جہاں اخباری مالکان،مدیران،صحافیوں اور اخبار فروشوں کی کثیر تعداد آتی ہے۔اخبار مارکیٹ کے یوٹیلٹی بلز،سیکورٹی،صفائی کے انتظام اور دیگر اخراجات کیلئے سالانہ گرانٹ کا اعلان ہوا جس میں سے صرف 2مرتبہ گرانٹ جاری ہوسکی مگر گزشتہ 8 سالوں سے گرانٹ کا جاری جاری نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے اخبار فروشوں کے بہبود فنڈ میں اضافہ،سالانہ گرانٹ،اور اخبار مارکیٹ کی مرمت کیلئے فنڈز جاری نہ کئے گئے تو مجبوراً 2 جون کو وفاقی بجٹ کے موقع پر قومی اخبارات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے