جمعرات, جون 26, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان کی ترقی سرمایہ کاری اور صنعت سے وابستہ ہے، شیخ جعفر...

بلوچستان کی ترقی سرمایہ کاری اور صنعت سے وابستہ ہے، شیخ جعفر خان مندوخیل

بوستان:گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے گزشتہ روز ضلع پشین کے صنعتی علاقے بوستان کا دورہ کیا، جہاں بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔اس موقع پر سینیٹر و سابق وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔اس موقع پر بلوچستان میں معاشی ترقی، صنعتی زونز کے قیام، سرمایہ کاری کے فروغ، اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری سے متعلق مختلف منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بلال خان کاکڑ نے گورنر بلوچستان کو بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے تحت جاری اور آئندہ متوقع منصوبوں پر بریفنگ دی، جن میں اسپیشل اکنامک زونز، توانائی، معدنیات اور زراعت کے شعبے شامل ہیں۔گورنر بلوچستان نے بورڈ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا
کہ بلوچستان کی خوشحالی کے لیے صنعتی ترقی ناگزیر ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاری کے لیے موزوں ماحول فراہم کرنے پر بی بی او آئی ٹی کی کاوشوں کی تعریف کی اور حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔گورنر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی سرمایہ کاری اور صنعت سے وابستہ ہے، اور ہم تمام اداروں کو اس سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کریں گے۔ بلال خان کاکڑ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کا بے پناہ پوٹینشل موجود ہے، خصوصا معدنیات، زراعت، اور لاجسٹکس کے شعبے میں۔ ہم مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کر کے اس خطے کو ایک معاشی مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے