بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںعوام دشمن فیصلے بند نہ ہوئے تو سیٹ کو لات مار کر...

عوام دشمن فیصلے بند نہ ہوئے تو سیٹ کو لات مار کر سڑکوں پر آوں گا، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

کوئٹہ:امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ایک طاقتور ادارہ ہمیں مسلسل دیوار سے لگانے کی کوشش کررہا ہے اور جان بوجھ کر ایسے مسائل پیدا کئے جارہے جس سے عوام مایوس ہوں اگر ان کا پسندیدہ شخص منتخب نہ ہواتو اس کی سزاعوام کو نہ دی جائیایک طاقتور ادارہ مجھے دیوار سے لگانے اور ناکام بنانے کے کی مسلسل کوششوں میں لگا ہوا ہے اور ایسا ماحول بنایا جارہا اور مسائل پیدا کررہا ہے تاکہ عوام اپنے نمائندے سے مایوس ہوجائیں جان بوجھ کر ایسے فیصلے کئے جارہے ہیں جس سے گوادر کے عوام ذلیل وخوار ہوں اور عوام اس کا ذمہ دارہدایت الرحمان بلوچ کو قرار دیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادرمیں میڈیاکے دوستوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ان اداروں کے حکام سے گزارش ہے
کہ میرے ساتھ نفرت، بغض و تعصب اور اپنے پسندیدہ بندے کے منتخب نہ ہونے کی سزا گوادر عوام کو نہ دی جائیاگر بارڈرپرمسائل،چیک پوسٹوں کی تعداد اور عوامی مسائل میں اضافہ جاری رہا تو وہ دن دور نہیں جب میں ایم پی اے کی سیٹ کو لات مار کر دوبارہ عوام کے ساتھ سڑکوں پر آوں گا کیونکہ اس سیٹ کی اہمیت میرے عوام سے زیادہ نہیں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے واضح طور پر کہا کہ اگر اس طاقتور ادارے نے اپنا رویہ درست نہیں کیا اور مجھے بطور ایم پی اے تسلیم نہیں کیا اور عوام دشمن فیصلے بند نہیں کئے اور اہم عوامی معاملات میں مجھے اعتماد میں نہیں لیا گیا تو پھر عوام کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے کہ آئندہ اس کا جواب کیسے دینا ہیپھر دیکھتے ہیں کہ ان عوام دشمن فیصلوں کا خود عوام کیا ردعمل دیتا ہیہم کسی سے نہ کبھی خوفزدہ ہوئے ہیں نہ کسی سے بلیک میل ہوں گے اور نہ ہی کسی کرپشن، کمیشن خوری یا سودے بازی کی وجہ سے کسی کے سامنے آنکھیں نیچی کرنے پر مجبور ہوں گے انشااللہ ہم اسی طرح سراٹھاکر عوامی مفادات کا دفاع کریں گے جس طرح پہلے دفاع کرتے آرہے ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے