کوئٹہ،خضدار:آل ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی اور کوئٹہ کراچی کوچز یونین کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیہ میں اعلان کیا گیا ہے کہ 18 مئی 2025 کو طے شدہ ہڑتال اور دھرنے کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے.اعلامیہ کے مطابق ٹرانسپورٹرز کی تنظیموں اور کمشنر خضدار کے درمیان 19 مئی کو دو بجے دوپہر باضابطہ مذاکرات ہوں گے، جس میں ٹرانسپورٹرز اپنے دیرینہ مسائل اور تحفظات سے انتظامیہ کو آگاہ کریں گے۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ وہ پرامن طور پر اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مذاکرات مثبت پیش رفت کی جانب گامزن ہوں گے۔ تاہم ٹرانسپورٹ تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ اگر مذاکرات کے دوران ان کے مطالبات پر خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھائے گئے تو وہ دوبارہ احتجاج اور ہڑتال کی کال دیں گے، جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کرے تاکہ عوام اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔ ترجمان کے مطابق ٹرانسپورٹروں نے مطالبہ کیا ہے۔کہ مزاکرات سے قبل بارہ لک چیک پوسٹ پر تحویل میں لیے گئے سات گاڈیاں خیر سگالی کے طور پر واپس کیے جائیں۔