پیر, جون 2, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ، نواں کلی میں دیور کے ہاتھوں بھابھی قتل سسرالیوں کی خودکشی...

کوئٹہ، نواں کلی میں دیور کے ہاتھوں بھابھی قتل سسرالیوں کی خودکشی قرار دینے کی کوشش ناکام

کوئٹہ:کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ایک افسوسناک واقعہ میں دیور نے مبینہ طور پر اپنی بھابھی کو قتل کر دیا۔ ابتدائی طور پر سسرالیوں نے واقعے کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی تاہم خاتون کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضح طور پر قتل کی تصدیق ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق واقعہ کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کے تحت شواہد کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی، مگر میڈیکل رپورٹ نے حقائق کو بے نقاب کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے