سبی:ڈی آئی جی سبی رینج معروف مسعود صفدر واہلہ اور ایس ایس پی ڈاکٹر محمد سمیع ملک کی ہدایات پر سٹی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کے گھر سے لونی روڈ سے چھینی گئی موٹر سائیکل سمیت تین چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ کارروائی ایس ڈی پی او سٹی گلاب خان شیخ کی نگرانی میں کی گئی، جس میں ڈی آئی بی انچارج راجہ وقاص بشارت، ایس ایچ او سٹی غلام علی ابڑو، ایڈیشنل ایس ایچ او اسلم کٹبار، ایس آئی اشتیاق احمد، ایس آئی شوکت علی، اے ایس آئی منور گشکوری اور لیڈی کانسٹیبلان شامل تھیں۔موٹر سائیکل کی بازیابی پر متاثرہ شہری نے پولیس افسران کو ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی۔ ایس ایس پی سبی ڈاکٹر سمیع ملک نے کہا کہ سبی پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، شہریوں کا اعتماد ہی پولیس کی اصل طاقت ہے، اور جرائم کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔ اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے مزید ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔