منگل, جون 24, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپاک افواج نے بھارت کو شکست دے کر ناپاک عزائم خاک میں...

پاک افواج نے بھارت کو شکست دے کر ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے،میر فرید خان رئیسانی

بولان:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میر فرید خان رئیسانی نے کہا کہ پاک افواج اور شاہینوں نے انڈیا کو شکست دے کر اسکے نا پاک عزائم کو خاک میں ملا دیا افواج پاکستان نے پاکستانی قوم کا دنیا میں سر فخر سے بلند کر دیا ہے پوری قوم پاکستانی پاک افواج اور شاہینوں کو اظہار تشکر کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تشکر کے دن کے موقع پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاک افواج اور شاہینوں نے جس جرات و بہادری کی بہترین حکمت عملی سے اپنے سے دس گناہ ذاہد طاقت کے حامل دشمن کو سبق سکھایا اس پر پوری قوم اپنی عظیم افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ہمارے شاہنوں نے بھارت کے خلاف بھر پور کامیاب کارروائی کرکے ان کو زبردست نقصان پہنچایا ہے شکست خوردہ بھارت نے جنگ بندی میں پہل کرکے اپنی شکست تسلیم کی پوری دنیا اس وقت ہماری بہادر افواج کی جنگی حکمت عملی کی مصرف ہوچکی ہے پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ائیر چیف مارشل اور تمام افواج کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی بہادری اور انتھک محنت نے اس جنگ میں ہمیں پاکستانی قوم کو فتح سے ہمکنار کیا پاک آرمی پاک فضائیہ کے شاہینوں نے وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے مودی اور انڈیا فوجیوں کے غرور و تکبر کو خاک ملا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاک افواج دنیا کی عظیم ترین قوت ہے انہوں نے کہا زندہ قومیں پاک افواج کی بہادری و جرات کو ہر سال یوم تشکر منائیں گی انہوں نے کہا صوبے میں دہشت گردوں کو جہنم وصول کرنے کے لئیے سیکورٹی فورسز بہادری و جرات کیساتھ جنگ لڑ رہی ہیں بہت جلد صوبے بلوچستان میں دہشت گردوں کو خاتمہ کرے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے