منگل, جون 24, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںملازمین کی تنخواہوں میں 400 فیصد اضافہ کیا جائے، اتحاد اہلسنت پاکستان...

ملازمین کی تنخواہوں میں 400 فیصد اضافہ کیا جائے، اتحاد اہلسنت پاکستان کا حکومت سے مطالبہ

کوئٹہ:اتحاد اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ مولانا ابو الرضا دادمحمد فریادی سے سرکاری و نجی ملازمین کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر بڑھتی مہنگائی، محدود تنخواہوں اور معاشی مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔علامہ دادمحمد فریادی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 400 فیصد اضافہ کیا جائے، جبکہ نجی ملازمین کی کم از کم تنخواہ 70 ہزار روپے مقرر کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی اراکین کی مراعات میں اضافہ اور عام ملازمین کو نظر انداز کرنا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔ موجودہ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، ریاست کو ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے تمام شہریوں کے ساتھ یکساں سلوک کرنا ہوگا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے