منگل, جون 24, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان کی خبریںمعرکہ حق، پاک فوج کے 11جوان اور 40عام شہری شہید ہوگئے،78 اہلکار...

معرکہ حق، پاک فوج کے 11جوان اور 40عام شہری شہید ہوگئے،78 اہلکار اور 121 شہری زخمی ہوئے،آئی ایس پی آر

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران مادر وطن کا تحفظ کرتے ہوئے اور بھارتی وحشیانہ حملوں میں پاک فوج کے 11 جوان اور 40عام شہری شہید ہوگئے جبکہ78 اہلکار اور خواتین وبچوں سمیت 121 شہری زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے 6 اور 7 مئی کو بلااشتعال اور قابل مذمت وحشیانہ حملے شروع کئے، ان حملوں میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حملوں میں 40 عام شہری شہید ہوئے، جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل تھے، بھارتی حملوں سے 27 بچوں اور 10 خواتین سمیت 121 افراد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی مسلح افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور مادروطن کا دفاع کرتے ہوئے 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ مسلح افواج کے 78 جوان زخمی ہوئے۔
مادر وطن پر قربان ہونے والوں میں آرمی کے 6 اور فضائیہ کے 5 اہلکار شامل ہیں۔شہید ہونے والے جوانوں میں نائیک عبدالرحمان،لانس نائیک دلاور خان،لانس نائیک اکرام اللہ، نائیک وقار خالد، سپاہی محمد عدیل اکبر اور سپاہی نثار شامل ہیں۔اس کے علاوہ پاک فضائیہ کیاسکواڈرن لیڈرعثمان یوسف، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب،سینئر ٹیکنیشن نجیب، کارپورل ٹیکنیشن فاروق اور سینئر ٹیکنیشن مبشر بھی شہدا میں شامل ہیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہدا قوم کا فخر ہیں، شہدا کی عظیم قربانی، ہمت، لگن اور غیر متزلزل حب الوطنی کی لازوال علامت ہے، شہدا کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں، قوم جارحیت کے سامنے پرعزم ہے، اس میں کوئی ابہام نہیں رہنا چاہیے۔ پاکستان کی خودمختاری یا علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئندہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے