بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ میں نرسوں کا عالمی دن جوش و جذبے سے منایا گیا

کوئٹہ میں نرسوں کا عالمی دن جوش و جذبے سے منایا گیا

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نرسوں کا عالمی دن بڑے جوش و جذبے سے منایا گیا۔ نرسوں نے تقریب میں اپنے پیشے سے وفاداری کا حلف لیتے ہوئے اپنی خدمات کو دکھی انسانیت کے لیے ہمہ وقت تیار اور جذبہ انسانیت کے تحت زندگی بچانے اور دوسروں کے درد کو بانٹنے پر فخر کا اظہار کیا۔تقریب میں نرسز نے اپنی قائد مس فلورنس نائٹ انگیل کے جنم دن کو یاد کیا، جو کہ انٹرنیشنل نرسز ڈے 12 مئی کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ نرسز نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نرسنگ جیسے پاک اور مقدس پیشے سے منسلک ہیں۔ نرسز نے ملک کی سلامتی اور افواج پاکستان کے شہدا کے لیے دعا کی اور کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اللہ تعالی امن اور سلامتی عطا کرے۔ نرسز نے نعرے لگائے کہ "پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد”۔نرسنگ ڈائریکٹر مس کلثوم اقبال اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ریاض لوئیس نے نرسز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیف سیکرٹری حکومت بلوچستان، وزیراعلی بلوچستان، صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت بلوچستان کے شکر گزار ہیں کہ ان کے دور میں سینکڑوں نرسز کو پروموشن ملی۔انہوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ صوبے میں فرائض انجام دینے والی نرسز کے لیے فورٹائر سروس سٹریکچر منظور کیا جائے اور نرسز کی رہائش، رسک الانس، ٹیچنگ سٹاف کے لیے ٹیچنگ الانس، سٹوڈنٹ نرسز کے لیے وظیفہ بڑھانے، اور نرسز کے منجمند ہیلتھ پروفیشنل الانس کو بڑھانے کی درخواست کی۔تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ہادی کاکڑ، نرسنگ ڈائریکٹر مس کلثوم اقبال، سابقہ پرنسپل کالج آف نرسنگ مس آسٹر نوین، سابقہ ڈائریکٹر نرسنگ طارق حسین بھٹی، کنٹرولر نرسنگ ایگزامینیشن بورڈ بابر اقبال انصاری، اور دیگر نرسنگ افسران نے شرکت کی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے