بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںریکوڈک مائننگ کمپنی نے غیر قانونی شکار کے الزامات کو مسترد کر...

ریکوڈک مائننگ کمپنی نے غیر قانونی شکار کے الزامات کو مسترد کر دیا

نوکنڈی:ریکوڈک مائننگ کمپنی نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کیا ہے جن میں کمپنی کے ملازمین پر تنگ کچا کے علاقے میں غیر قانونی شکار میں ملوث ہونے کا دعوی کیا گیا تھا۔ کمپنی نے اپنی تحقیقات کے بعد یہ واضح کیا کہ اس کے کسی بھی ملازم کا ان الزامات میں کوئی حصہ نہیں ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ اس کی آپریشنز کا بنیادی اصول ہے اور وہ غیر قانونی شکار یا جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی عمل کو برداشت نہیں کرتی۔ تمام ملازمین اور کنٹریکٹرز کو ماحولیاتی قوانین اور قومی وائلڈ لائف پروٹیکشن کے اصولوں پر باقاعدگی سے آگاہی دی جاتی ہے۔کمپنی نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ان جھوٹی معلومات کی شدید مذمت کی ہے، جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ شکار شدہ جانوروں کا گوشت کمپنی کی سائٹ پر فراہم کیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے اس دعوے کو گمراہ کن اور اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش قرار دیا۔آر ڈی ایم سی نے اپنے ماحولیاتی تحفظ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے بین الاقوامی معیار کے مطابق ماحولیاتی نظم و نسق کا جامع نظام تشکیل دیا ہے، اور مقامی نباتات و حیوانات پر تفصیلی فیلڈ اسٹڈیز کی ہیں تاکہ مقامی ماحولیاتی نظام کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ کمپنی نے جھوٹی معلومات پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی عندیہ دیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے