بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ، سبی، تربت، خاران سمیت مختلف علاقوں میں 13 سے 16 مئی...

کوئٹہ، سبی، تربت، خاران سمیت مختلف علاقوں میں 13 سے 16 مئی تک بجلی کی بندش کا شیڈول جاری

کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق شہر اور مضافاتی علاقوں میں برقی لائنوں کی شفٹنگ، کھمبوں کی تنصیب اور مرمتی کاموں کے باعث مختلف گرڈ اسٹیشنز و فیڈرز سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ترجمان کے مطابق 13 مئی سے 16 مئی تک روزانہ صبح 9 بجے سے دن 1 بجے تک سریاب گرڈ اسٹیشن کے فیڈرز، جن میں سرکی روڈ، بی ایم سی، ہزارہ ٹان، چلتن، سمنگلی ایکسپریس، جان محمد روڈ، خیر بخش مری، منی مارکیٹ، دلدار کاریز، جائنٹ روڈ، اے ون سٹی، ساوتھ واسا، اور اولڈ سیٹلائٹ ٹان شامل ہیں، سے بجلی بند رہے گی۔اسی طرح مری آباد گرڈ اسٹیشن کے کاسی ون، کاسی ٹو، اور لیاقت بازار ایکسپریس فیڈرز سے بجلی کی بندش کا دورانیہ روزانہ صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا۔ علاوہ ازیں انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کے ایسٹرن بائی پاس، شوکت، شاہنواز، پشتون آباد ایکسپریس، سعداللہ اور سریاب مل فیڈرز سے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ادھر 13 مئی کو نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (NTDC) کے تحت سبی گرڈ اسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمر کی ٹیسٹنگ کی جائے گی، جس کی وجہ سے صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک سبی ایکسپریس، سالم شاہ، سٹی، ہائیڈرولوجی، تلی اور سٹی فیڈرز سے بجلی بند رہے گی۔اسی روز تربت گرڈ اسٹیشن سے صبح 9 بجے تا سہ پہر 3 بجے، جبکہ گنداخہ اور جھل مگسی گرڈ اسٹیشن سے صبح 8 بجے تا دوپہر 2 بجے بجلی بند رہے گی۔ علاوہ ازیں 14 مئی کو خاران گرڈ اسٹیشن سے شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔کیسکو نے صارفین سے بجلی کی بندش پر پیشگی معذرت کرتے ہوئے تعاون کی اپیل کی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے