بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںٹرانسپورٹرز کا چیکنگ کے نام پر ظلم کے خلاف احتجاج، حکومت سے...

ٹرانسپورٹرز کا چیکنگ کے نام پر ظلم کے خلاف احتجاج، حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ

کوئٹہ:آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی، جنرل سیکرٹری حاجی میر اکبر لہڑی اور دیگر اراکین نے بلوچستان بھر میں چیکنگ کے نام پر سیکورٹی اداروں کی جانب سے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک پر شدید احتجاج کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گھنٹوں کی چیکنگ اور کاغذات کی جانچ نے عوامی سفر کو عذاب بنا دیا ہے، اور اس صورتحال کو مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ہر چوک اور ناکہ بندی پر گاڑیوں کو روک کر غیر ضروری سوالات کیے جاتے ہیں، اور بعض اوقات بدتمیزی بھی معمول بن چکی ہے۔ ٹرانسپورٹرز کی معمولی غلطیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں اور مسافر ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔حاجی حبیب اللہ بادیزئی نے کہا کہ "یہ طرزِ عمل ناقابلِ قبول اور غیر انسانی ہے۔” انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ گزشتہ دنوں ایک مسافر کی جانب سے سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کے واقعے کو عوامی بیزاری کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی سازش کا نتیجہ نہیں بلکہ مسلسل تضحیک اور بے جا چیکنگ کا نتیجہ تھا۔کمیٹی نے حکومتِ بلوچستان، وزارتِ داخلہ اور تمام متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ چیکنگ کے نظام کو شفاف اور مہذب بنایا جائے اور سیکورٹی اہلکاروں کو تربیت دی جائے تاکہ وہ عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ اگر سات دن کے اندر بہتری نہ آئی تو ٹرانسپورٹرز صوبے بھر کے روٹس بند کر کے پہیہ جام ہڑتال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کمیٹی نے کہا کہ "ہم امن چاہتے ہیں، لیکن عزتِ نفس پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔”کمیٹی نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے