بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمولانا مفتی محمد قاسم حقانی کا بھارتی دہشتگردی کے جواب پر افواج...

مولانا مفتی محمد قاسم حقانی کا بھارتی دہشتگردی کے جواب پر افواج پاکستان کو سلام

کوئٹہ: ممتاز عالم دین مولانا مفتی محمد قاسم حقانی نے کہا کہ بھارت کی دہشتگردی کے جواب میں پاک فوج کی تاریخی کارکردگی اور پیشہ ورانہ قیادت کو پوری قوم کی جانب سے سلام پیش کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ملکی خود مختاری اور سالمیت کو یقینی بنایا، اور تینوں مسلح افواج تاریخی فتح پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔مولانا قاسم حقانی نے مزید کہا کہ پاکستان کی جرئت مندانہ پالیسی اور فوج کی قیادت نے عالمی دہشتگرد بھارت کو بات چیت کرنے پر مجبور کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے جنگی جہاز پاکستان کو دے دے کیونکہ ہمارے پائلٹ ان جہازوں کو بہتر انداز میں اڑا سکتے ہیں، جبکہ بھارت کے پائلٹ اس قابل نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو تربیت کے لیے اپنی نکمی فوج کو کوئٹہ کے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج بھیجنا چاہیے جہاں ہم ان کو انسان بنائیں گے۔ مولانا قاسم حقانی نے کہا کہ پاکستان کا آپریشن "بنیان مرصوص” قومی شناخت کا عکاس ہے اور برادر اسلامی ممالک سعودی عرب اور چین کے مثبت کردار کو سراہا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج اسلام، جذبہ جہاد اور شوق شہادت وہ بنیادیں ہیں جن پر اللہ تعالی نے پاکستان کو اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے مقابلے میں کامیاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی کامیابی اور فتح کا دار و مدار اسلام پر ہی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے