بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبارڈر بندش نے پروم کے عوام کو معاشی بحران میں دھکیل دیا،...

بارڈر بندش نے پروم کے عوام کو معاشی بحران میں دھکیل دیا، میر رحمت صالح بلوچ

پنجگور:نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور اور بالخصوص پروم جائیں کے عوام مکمل طور پر ایران کے ساتھ واقع بارڈر پر انحصار کرتے ہیں لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے پروم کے عوام کو بارڈر جانے کی اجازت نہ دیے جانے کی وجہ سے ان کی زندگی شدید مشکلات کا شکار ہو چکی ہیانہوں نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ اور نقل و حرکت کی بندش نے مقامی لوگوں کا واحد ذریعہ معاش بند کر دیا ہے لوگ نہ صرف فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں بلکہ ان کے بچے سکول نہیں جا پا رہے کیونکہ والدین فیس ادا کرنے کے قابل نہیں رہے۔دوسری طرف بیمار افراد کو ادویات میسر نہیں جس سے حالات انسانی بحران کی شکل اختیار کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر، بارڈر اتھارٹیز اور دیگر متعلقہ حکام فوری طور پر اس سنگین مسئلے پر توجہ دیں اور مسئلے کا مستقل حل تلاش کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس سنگین صورتحال کے پیش نظر علاقے کے تمام سیاسی، سماجی حلقوں اور جماعتوں نے مل کر ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ ایک متحدہ پلیٹ فارم سے عوامی مسائل کو حکام بالا تک مثر انداز میں پہنچایا جا سکیانہوں نے کہا کہ سرحدی تجارت اور نقل و حمل کے لیے مقامی لوگوں کو باعزت طریقے سے روزگار فراہم کرنے کی ضرورت ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر پروم کے لوگوں کو بارڈر سے متعلق ریلیف فراہم کرے تاکہ وہ دوبارہ اپنی زندگی بحال کر سکیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے اس انسانی مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جلد از جلد اس کا حل نکالیں گے تاکہ علاقے کے لوگوں کو مزید اذیت نہ اٹھانی پڑے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے