بدھ, جون 25, 2025
ہومبلوچستانتربت میں بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج، پاک فوج کی حمایت...

تربت میں بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج، پاک فوج کی حمایت میں اظہارِ تشکر

تربت:بھارتی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج اور پاک فوج کی جانب سے دشمن کو مثر جواب دینے پر تربت میں ایک بھرپور اظہارِ تشکر کار ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی کی قیادت ضلع کونسل کیچ کے چیئرمین میر اوتمان بلوچ اور معروف سیاسی رہنما میر یاسر بہرام رند نے کی۔ ریلی کا آغاز میر اوتمان بلوچ ہاس اور یاسر بہرام رند ہاس سے ہوا، جو ایئرپورٹ روڈ سے ہوتے ہوئے کمشنر آفس پہنچی اور وہاں سے قافلہ چاکر اعظم چوک اور ڈی پی او آفس کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔ریلی کے شرکا نے پاکستان کے جھنڈے اور بھارت مخالف بینرز اٹھا رکھے تھے، اور "پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔ شرکا نے بھارتی پرچم کو نذرِ آتش کر کے دشمن کی جارحیت کے خلاف شدید نفرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی گئی اور ملک کی سلامتی و دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا گیا۔خطاب کرتے ہوئے میر اوتمان بلوچ نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے جو جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ملک کا دفاع بخوبی انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کو مثر جواب دے کر یہ پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے سے پہلے بھارت کو کئی بار سوچنا ہوگا۔میر یاسر بہرام رند نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان کی 24 کروڑ عوام ایک مضبوط فوج کی مانند ہیں، جو ملک کی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ریلی میں شریک عوام نے کہا کہ وہ ملک کی حفاظت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے