ہرنائی:حاجی نورمحمد دمڑ کاروان و مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی ملک محمد رضا ترین کا بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور پاک فضائیہ کے دندان شکن جواب پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور پاک فضائیہ نے بھرپور انداز سے دشمن کو مثر اور منہ توڑ جواب دیکر یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی ایٹمی ملک کے ساتھ بہادر افواج غیرت مند اقوام کا ملک ہے جس پر 25 کروڑ عوام نہ صرف فخر کرتے بلکہ بھارتی ہٹ دھرمی میں مکمل طور پر افواج پاکستان کی ساتھ شانہ بشانہ لڑنے کیلئے تیار تھے اور یے حاجی ملک محمد رضا ترین نے کہا کہ آپریشن بنیانالمرصوص پاک افواج اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے ہماری افواج ہمارا فخر ہے جنہوں نے ہمیشہ ملکی دفاع اور سالمیت کے لیے سرزمین پاکستان اور اسکے سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا یے ملک رضا ترین نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی عالمی برادری کو بھارت کے ناپاک عزائم سے آگاہ کیا ہے آپریشن بنیان المصوص قومی یکجہتی اور وحدت کا عملی ثبوت ہے پوری قوم اپنے افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہوگا انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کو جس انداز سے جواب دیا پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے افواج پاکستان کا بھارت کے اشتحال انگیزی کا موثر جواب دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آپریشن بنیان المرصوص (آہنی دیوار)۔ اس آپریشن نے دشمن کی نیندیں اڑا دیں۔ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پے ناز اور فخر ہیں جس بہادری کا جذبہ اور شہادت کا تمنا رکھنے والے پاک فوج اور شاہینوں کے جوانوں نے دشمن کو جس انداز سیجواب دیا پوری دنیا میں سرخرو ہوا پاکستانی عوام کے لیے باعث فخر ہیں اور پاکستان نے اپنی سلامتی پر کسی بھی صورت میں سمجھوتا نہیں کریگا۔ افواج پاکستان نے جو تاریخ رقم کی وہ بھارت صدیوں نہیں بھولے گا۔ پاک فوج کے جرات مندانہ کارواء بھارت کے لیے پیغام ہے امن پسند ضرور ہے مگر کمزور نہیں اس جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کے مانند کھڑی ہیں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے قوم یکجہتی کے ساتھ متحد اور پاکستان کی سلامتی کے لیے اور افواج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔