بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان اور انڈیا کے درمیان مکمل اور فوری سیز فائر پر اتفاق

پاکستان اور انڈیا کے درمیان مکمل اور فوری سیز فائر پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور انڈیا فوری اور مکمل جنگ بندی کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔ اس کی تصدیق پاکستانی وزیرِ خارجہ اور انڈین وزیرِ خارجہ نے بھی کی ہے جس کے بعد پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئیں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کے بعد پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ’ملک کے تمام ائیرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔
مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔انڈیا کے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے آج دن کے تین بج کر 35 منٹ پر انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن سے بات کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان انڈیا کے وقت کے مطابق پانچ بجے سے زمین، فضا، اور سمندر میں مکمل جنگ بندی ہو گی۔انھوں نے کہا کہ ’اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 12 مئی کو دن 12 بجے (انڈین وقت کے مطابق) دوبارہ بات ہو گی۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’پاکستان ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے کوشاں رہا ہے اور اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کیا۔خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل امریکی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان سیزفائر کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان دیا تھا۔انھوں نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جنگ کسی بھی چیز کا حل نہیں ہوتی۔ آج دن ساڑھے چار بجے سے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

گزشتہ مضمون
اگلا مضمون
RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے