بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گزشتہ دو...

پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گزشتہ دو دہائیوں سے صف اول کا کردار ادا کر رہی ہیں، وزیر آبپاشی بلوچستان

کوئٹہ:بلوچستان کے وزیر آبپاشی،پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈرمیر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ بھارت نے عالمی اصولوں کے خلاف پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کو پامال کرتے ہوئے جس طرح ملک کے مختلف علاقوں میں ڈرونز کے ذریعے جاسوسی کرنے کی ناکام کوشش کی وہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ بھارتی حکمران اور ان کی افواج اپنے گزشتہ رات کے حملوں کی ناکامی اور جگ ہنسائی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا۔میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گزشتہ دو دہائیوں سے صف اول کا کردار ادا کر رہی ہیں لہذا اب بھی وقت ہے کہ بھارت ہوش کے ناخن لے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مساجد اور نہتے شہریوں میں معصوم بچوں کو جس طرح نشانہ بنایا گیا ہم اپنے شہداکا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور جلد ہی بھارت سے ان بے گناہوں کے خون کا حساب لیا جائے گا۔میر صادق عمرانی نے کہا کہ اس جنگی حالت میں پاکستان کے عوام کا جوش و جذبہ اور فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے عزم نے ماضی کی یاد تازہ کی ہے اور وہ دن دور نہیں جب بھارت کو سفارتی، جنگی اور دیگر محاذوں پر ہمیشہ کی طرح شکست کا سامنا کرنے پڑے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے