بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںانصارالاسلام کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،عبدالقادر لونی

انصارالاسلام کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،عبدالقادر لونی

کوئٹہ:جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی اور صوبائی رہنماں نے بھارت کی جارحیت کے خلاف شدید مذمت کی اور مساجد و مدارس پر حملوں کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ یہ بیانات جمعیت کے رہنماں نے 15 اور 16 مئی کو بھارت مردہ باد ریلیوں کے اعلان کے دوران دیے۔جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے قائمقام امیر مولانا عبدالقادر لونی اور دیگر رہنماں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی ہر محاذ پر ملک کی دفاع و سلامتی کے لیے سرگرم رہے گی اور انصارالاسلام کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے جمعیت نظریاتی کے کارکن مکمل طور پر تیار ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو وہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔رہنماں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی کا پرچم جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور بھارت کی جنونی انتہاپسندی کا خاتمہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گردی کے خلاف مسلمانوں کی حوصلے میں کمی نہیں آئے گی اور کشمیریوں کی جدوجہد جلد کامیاب ہوگی۔مقررین نے مزید کہا کہ بھارت کی دہشت گردی اور بزدلانہ کارروائیوں کا حساب لیا جائے گا اور وہ دنیا کے لیے عبرتناک مثال بنے گا۔ انہوں نے فوج کی جانب سے بھارتی طیاروں کو گرانے کو قوم کا حوصلہ بلند کرنے والی کارروائی قرار دیا۔جمعیت علمائے اسلام نظریاتی نے اعلان کیا کہ 15 اور 16 مئی کو بھارت مردہ باد ریلیاں نکالی جائیں گی اور ہر ضلع میں کارکن و قیادت مکمل تیار رہے گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے