کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں برقی لائنوں کی شفٹنگ اورکھمبوں کی تنصیب کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 10مئی کو(بروزہفتہ)شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے11Kv ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، خروٹ آباد، ریگی، داریم، چشمہ، عمر، واسا، دوستین فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندہوگی نیز اسی روز سریاب گرڈاسٹیشن کے لیاقت بازار، چلتن، سمنگلی ایکسپریس، جان محمدروڈ، سریاب ٹو، دلدارکاریزاور نیو جان محمدروڈفیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہے گی۔اسی طرح 11مئی (بروزاتوار)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم فیڈرجبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے اولڈاور نیو جان محمدروڈ،اولڈلیاقت بازارفیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی، دریں اثنا نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے 220Kvسبی گرڈاسٹیشن پرصبح6بجے سے دن11بجے تک ضروری مرمتی کام کیاجائے گا جسکے باعث پیداہونے والی برقی قلت کو اضافی لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔
علاوہ ازیں 12مئی کو(بروزپیر)سریاب گرڈاسٹیشن کے 11Kvسمنگلی ایکسپریس،دلدار کاریز، چلتن، ہزارہ ٹاون،کرانی ایکسپریس، انڈسٹریل، اے ون سٹی،جڑسا، اولڈسیٹلائٹ ٹاون،سرکی روڈ، غازی، ساوتھ واسا، بی ایم سی فیڈرز جبکہ مری آبا دگرڈکے کاسی ون، کاسی ٹو، لیاقت بازارایکسپریس فیڈروں سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندہوگی نیز اسی روز انڈسٹریل گرڈکے ایسٹرن بائی پاس، شوکت، شاہنواز، پشتون آباد ایکسپریس، سعداللہ، سریاب مل فیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی،علاوہ ازیں مختلف گرڈاسٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ضروری مرمت کے کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 11مئی(بروزاتوار)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اولڈسمنگلی، پی ٹی وی، ملک پلانٹ، جناح روڈ، سورج گنج بازار، ایم ای ایس، کیسکو، عالم خان، مارک فیکٹری، ایف سی اسپتال، مالک، کسٹم اور پی اے ایف، بروری روڈ،انٹرکنیکٹر، نواں کلی، کینٹ، اسٹیڈیم،کوئٹہ کمرشل، جی او آر کالونی، جناح ٹاون، دیبہ فیڈروں سے صبح7بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔ اسکے علاوہ 12مئی کے روز مستونگ،اسپلنجی اور جھل مگسی گرڈاسٹیشن سے دن11بجے سے شام 4بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔