قلات:قلات میں پولیو مہم کے دوران بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے یوسی ایم اوز اور مانیٹرنگ آفیسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر ایس پی شہزاد اکبر نے بھی اسناد حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ اور ایس پی شہزاد اکبر نے پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے موثر انتظامات پر ایس پی کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس کے علاوہ، ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ او ڈاکٹر انجم بلوچ، ڈبلیو ایچ او کے ڈی ایس او ڈاکٹر نوروز بلوچ، اور ہمایوں لہڑی کو بھی اعزازی شیلڈ پیش کی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ پولیو ٹیمیں آئندہ بھی بہترین کارکردگی پیش کریں، اور اس مہم میں بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کو نقد انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔