منگل, جون 24, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان کی خبریںسپریم کورٹ نے نواب اسلم رئیسانی کے خلاف انتخابی عذرداری خارج کر...

سپریم کورٹ نے نواب اسلم رئیسانی کے خلاف انتخابی عذرداری خارج کر دی

اسلام آباد،کوئٹہ:سپریم کورٹ نے بلوچستان کے صوبائی حلقہ 37 مستونگ سے متعلق انتخابی عذرداری کو تکنیکی بنیادوں پر مسترد کر دیا۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل کی سماعت کی، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار نور احمد بنگلزئی نے مبینہ دھاندلی کو بنیاد بنا کر دوبارہ گنتی کی استدعا کی تھی۔وکیل وسیم سجاد نے دعوی کیا کہ مسترد ووٹوں کی بڑی تعداد انتخاب کے نتیجے پر اثرانداز ہو رہی ہے۔ تاہم، سپریم کورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیان حلفی کی تصدیق نہ ہونے اور گواہوں کے بیانات کی درستگی پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ غیر مصدقہ بیان حلفی والی انتخابی درخواستیں ناقابل قبول ہیں۔سپریم کورٹ نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی بنیادوں پر اپیل کی سماعت ممکن نہیں، اور اس کے نتیجے میں مستونگ کے حلقہ 37 سے متعلق انتخابی عذرداری خارج کر دی گئی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے