فرید آباد: امیرجماعت اسلامی بلوچستان حق دوتحریک بلوچستان کے قائد ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی تنظیم اساتذہ بلوچستان کے ذمہ داران سے ملاقات ملاقات میں اساتذہ کرام کوعزت کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے حوصلہ افزائی فرمائی سیکریٹری تنظیم اساتذہ بلوچستان پروفیسر رحمت اللہ مینگل تعلیم وتحقیق بلوچستان کے ڈائریکٹر پروفیسرمحمداسماعیل جاموٹ ضلع کوئٹہ کے صدر حافظ محمد حنیف کاکڑ ودیگر معززین اساتذہ کرام تشریف فرماتھے سیکرٹری صوبہ تنظیم اساتذہ بلوچستان پروفیسررحمت اللہ مینگل نے بلوچستان تنظیم اور تعلیمی صورت حال پر سیرحاصل گفتگوفرمائی انھوں نے کہاکہ ہم ان شااللہ جون جولائی میں ایک عظیم الشان تعلیمی دوستوں محققین ادباشعراوماہرین تعلیم ارکان تنظیم کاپروگرام کریں گے ہدایت الرحمان بلوچ ایم پی اے گوادر نے حوصلہ افزائی فرمائی اور کہاکہ تعلیمی اداروں کے مسائل اور تنظیم اساتذہ بلوچستان کے صدر۔وسیکرٹری سے مشاورت کیساتھ حل کیلئے کوشاں رہیں گے اساتذہ کرام قابل احترام ہیں جنھوں نے ان پڑھ انسانوں کوعلم کیزیورسے سنواراہے علم وادب کے میدان میں اساتذہ کابہت بڑا کردارہے۔