بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںامن و امان کی خراب صورتحال کے باعث مسافر بائی روڈ سفر...

امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث مسافر بائی روڈ سفر سے گریز کررہے ہیں، ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی

کوئٹہ:آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی، جنرل سیکریٹری حاجی میر محمد اکبر لہڑی، اور دیگر عہدیداران حاجی موسی جان اچکزئی، حاجی ولی خان اچکزئی، حاجی نصراللہ دہوار، اور حاجی محمد ابراہیم نے بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر امن و امان کی مسلسل بگڑتی صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا۔ کہ کوئٹہ، کراچی سمیت تمام بڑی شاہراہیں جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر ہیں۔
آئے روز مسافروں کو اغوا، لوٹ مار، تشدد اور فائرنگ جیسے واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس صورتحال میں مسافر گاڑیاں چلانا ٹرانسپورٹروں کے لیے نہ صرف نقصان دہ بلکہ جان لیوا بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں نے خوف کے باعث بائی روڈ سفر ترک کر دیا ہے جس کے باعث ٹرانسپورٹ سیکٹر شدید مالی بحران اور بے یقینی کا شکار ہے۔ کوچ، بس، اور کار سروسز بند ہونے سے نہ صرف ہزاروں ڈرائیورز، کنڈیکٹرز اور معاون عملہ بے روزگاری کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
بلکہ مسافروں کو بھی متبادل ذرائع کی قلت کا سامنا ہے۔ ٹرانسپورٹرز رہنماں نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ ادارے مجرمانہ غفلت برت رہے ہیں اور قومی شاہراہوں پر حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی صرف کاغذی کارروائیوں تک محدود ہے، جبکہ زمینی حقائق خوفناک اور تشویشناک ہیں۔انہوں نے حکومتِ بلوچستان، وزیراعلی، آئی جی پولیس، اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر قومی شاہراہوں پر سیکیورٹی یقینی بنائیں،
جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بھرپور آپریشن کریں، اور مسافروں و ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کریں۔ ٹرانسپورٹرز نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو وہ گاڑیوں کے پہیے مکمل طور پر روکنے، احتجاجی دھرنوں، اور بلوچستان کی سطح پر مکمل ہڑتال جیسے اقدامات کرنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے