جمعرات, جون 26, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان میں خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مشترکہ کاوشوں...

بلوچستان میں خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، ربابہ بلیدی

کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے اس سلسلے میں صوبائی حکومت اپنی پالیسیوں اور اقدامات کے ذریعے خواتین کے حقوق کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کوششوں میں مصروف عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے سیکرٹری ڈبلیو ڈی ڈی سائرہ عطا اور ویمن کرائسس سنٹر کوئٹہ کی مینیجر روبینہ زہری سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے دوران کیا۔
ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ خواتین کے لیے صحت، تعلیم اور معاشی مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، تاکہ وہ اپنے معاشرتی کردار کو بہتر طریقے سے ادا کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ویمن کرائسس سنٹر خواتین کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی دینے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ایک اہم ادارہ ہے۔ ہم اس ادارے کی مزید بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ خواتین کی زندگی میں مثبت تبدیلی لا سکیں۔ صوبائی حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف حکومتی منصوبوں اور پالیسیوں کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے تاکہ بلوچستان میں خواتین کو مساوی حقوق حاصل ہوسکیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے