کوئٹہ:پشین کے علاقے بٹے زئی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر زین الدین ترین شہید ہو گئے۔ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ زین الدین ترین نے فرض کی راہ میں جان قربان کر کے تاریخ رقم کی۔ترجمان کے مطابق شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صبر و استقامت شہید کے خاندان کا سرمایہ ہے اور قوم اپنے ہیروز کو کبھی نہیں بھولے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔