ہفتہ, مئی 31, 2025
ہومبین الاقوامیبھارت پہلگام واقعے پر اس انداز سے ردعمل دے کہ وسیع تر...

بھارت پہلگام واقعے پر اس انداز سے ردعمل دے کہ وسیع تر علاقائی تنازع پیدا نہ ہو: امریکی نائب صدر


واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہےکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور  امریکا کو یہ بھی امید ہے کہ پاکستان تحقیقات میں تعاون کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے نائب صدر نے اپنے بیان میں  کہا کہ بھارت پہلگام واقعے پر اس انداز سے ردعمل دے کہ وسیع تر علاقائی تنازع پیدا نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ  پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، امریکا کو یہ بھی امید ہے کہ پاکستان تحقیقات میں تعاون کرے گا اور دہشتگرد کو تلاش کرکے ان سے نمٹا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے پہلگام واقعےکی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانے کی پیشکش کی تھی۔
بعد ازاں  امریکا کی جانب سے پاکستان اور بھارت سے پہلگام حملے کے بعد بڑھتی کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے