بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںپاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے اجلاس بلایا جا سکتا ہے: صدر...

پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے اجلاس بلایا جا سکتا ہے: صدر سلامتی کونسل


اقوام متحدہ کی سلامتی پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے اجلاس بلایا جا سکتا ہے: صدر سلامتی کونسل کونسل کے صدر  کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی  کے خاتمے کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔
یو این سکیورٹی کونسل کے صدر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جا سکتاہے، اجلاس دونوں ممالک کےدرمیان کشیدگی میں کمی لانے میں مددگار ہو سکتاہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بڑھ گیا ہے۔
پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھارت کو باقاعدہ نوٹس دینے کا فیصلہ
پاک بھارت جنگ کےبادل چھٹنے لگے، خطرہ ٹلا کیسے؟
امریکا کا پاکستان اور بھارت سے کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالنے کا مطالبہ
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت کیے جانے والے اقدامات پر پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیا ہے۔
 حال ہی میں  پاکستان نے پہلگام واقعےکی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانے کی پیشکش کی تھی، بعد ازاں امریکا کی جانب سے پاکستان اور بھارت سے پہلگام حملے کے بعد بڑھتی کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالنے کا بھی مطالبہ سامنے آیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے