جمعرات, جون 26, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںایران کی جانب سے مکران ڈویژن کیلئے بجلی فراہمی کے کوٹہ میں...

ایران کی جانب سے مکران ڈویژن کیلئے بجلی فراہمی کے کوٹہ میں کمی، اضافی لوڈ شیڈنگ کا سامنا

کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران کی جانب سے مکران ڈویژن کو بجلی کی فراہمی کے کوٹہ میں کمی کر دی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے مکران کے تینوں اضلاع میں اضافی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔ترجمان کے مطابق، 132kV پولان-جیوانی ٹرانسمیشن لائن سے صرف 20 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، جو جیوانی، گوادر، ڈور، گوادر انڈسٹریل ایریا، ڈیپ سی پورٹ، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، پسنی اور ماڑہ گرڈ اسٹیشنز کو فراہم کی جا رہی ہے۔ اسی طرح، 132kV پیشن-مند ٹرانسمیشن لائن سے صرف 7 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے، جس سے مند اور تمپ گرڈ اسٹیشنز کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پنجگور، ہوشاپ، تربت اور 220kV انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن سے 53 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، لیکن ایران کی جانب سے بجلی کے کوٹہ میں کمی کی وجہ سے مکران ڈویژن کے متعلقہ علاقوں میں اضافی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ، متعلقہ علاقوں میں وولٹیج کی کمی اور بیشی کا مسئلہ بھی درپیش ہے، تاہم کیسکو نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس مسئلے کو حل کر لیا جائے گا۔ کیسکو کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایران سے بجلی کے کوٹہ میں اضافے کے بعد صورتحال معمول پر آ جائے گی اور اضافی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے