منگل, اپریل 29, 2025
ہومبلوچستانبلوچستان میں موسم گرم اور خشک، درجہ حرارت معمول سے 3 سے...

بلوچستان میں موسم گرم اور خشک، درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری زیادہ رہنے کی پیش گوئی

کوئٹہ:محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ دن کے درجہ حرارت میں معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ہو سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ، زیارت میں 26 ڈگری سینٹی گریڈ، ژوب میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ تربت میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ، نوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ اور چمن میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت پہنچنے کا امکان ہے۔ گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 اور جیوانی میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے