منگل, اپریل 29, 2025
ہومبین الاقوامیامید ہے پاکستان اس سال کے آخر سے تک پانڈا بونڈ شروع...

امید ہے پاکستان اس سال کے آخر سے تک پانڈا بونڈ شروع کر دے گا، وزیرخزانہ

واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ امید ہے پاکستان اس سال کے آخر سے تک پانڈا بونڈ شروع کر دے گا، پانڈا بانڈز پر اے آئی آئی بی اور اے ڈی بی صدور کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، امید ہے 7 ارب ڈالر پروگرام کے پہلے جائزے پر بھی دستخط ہوں گے، منظوری کی صورت میں پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں وزیرخزانہ محمد اوررنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے چین سے 1.4 ارب ڈالر یعنی 10 ارب یوان کی درخواست کی ہے، امید ہے پاکستان اس سال کے آخر سے تک پانڈا بونڈ شروع کر دے گا، چین کی ڈومیسٹک بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بونڈ جاری کرنے پر بھی پیش رفت کی ہے، پانڈا بانڈز پر اے آئی آئی بی اور اے ڈی بی صدور کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، ہم اپنا قرضہ لینے کی بنیاد کو متنوع بنانا چاہتے ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایف کے ساتھ کلائمیٹ فائنانسنگ کے تحت نیا پروگرام شروع کیا ہے، امید ہے آئی ایم ایف بورڈ مئی کے شروع میں 1.3 ارب ڈالر پروگرام کی منظوری دے گا، امید ہے 7 ارب ڈالر پروگرام کے پہلے جائزے پر بھی دستخط ہوں گے، پہلے جائزے کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے، قرض پروگرام نے پاکستان کی معیشت مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تناؤ کے اقتصادی اثرات سازگار نہیں ہوں گے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط پہلے ہی کم ہو چکے ہیں، گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کی تجارت صرف 1.2 ارب ڈالر تھی، معاشی ترقی جاری مالی سال میں تقریباً 3 فیصد ہوگی،اگلے مالی سال معاشی ترقی 4 سے 5 اور بعد میں 6 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے