بدھ, اپریل 30, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان کی خبریںسرمایہ کاروں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت نبھائیں گے‘محسن نقوی

سرمایہ کاروں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت نبھائیں گے‘محسن نقوی

لاہور:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان ہر طرح کی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک ہے، سرمایہ کاروں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت نبھائیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے غیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی جس میں سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک ہے، حکومت نے سرمایہ کاروں کے تحفظ کیلئے تمام تر اقدامات کئے ہیں۔ بعض شرپسندوں کے حملوں کا سخت نوٹس لیا ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے،مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے حکمت عملی بھی وضع کر لی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت نبھائیں گے۔ وفد نے مسائل کے حل کیلئے یقین دہانی پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے