بدھ, اپریل 30, 2025
ہوماہم خبریںپاکستان کی خبریںبھارت کی کوئی بھی چھوٹی غلطی پاکستانی ردعمل کو تاریخ ساز بنا...

بھارت کی کوئی بھی چھوٹی غلطی پاکستانی ردعمل کو تاریخ ساز بنا دے گی‘ طلال چوہدری

لاہور:وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی یا کوئی بھی جارحانہ اقدام خطے کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا اور بھارت کی کوئی بھی چھوٹی غلطی پاکستانی ردعمل کو تاریخ ساز بنا دے گی، بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی یا کوئی غلطی کی تو اس کے نتائج تاریخی نوعیت کے ہوں گے،پاکستان کے پاس پلان اے، بی اور سی سمیت متعدد حکمت عملی موجود ہیں اور بڑھکیں مارنے کے بجائے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی روکنے کا کوئی بھی اقدام ملکی سلامتی پر حملہ تصور کیا جائے گا اور اگر ایک اینٹ بھی پانی روکنے کے لیے استعمال ہوئی تو اسے میزائل حملے کے مترادف سمجھا جائے گا
،سندھ طاس معاہدہ عالمی بینک کی ثالثی میں طے پایا تھا اور اسے یکطرفہ طور پر منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ نریندر مودی گرتی ہوئی مقبولیت کے باعث پاکستان کے خلاف جارحانہ بیانیہ بنارہا ہے، خاص طور پر جب بھارت کے دو صوبوں میں انتخابات ہونے والے ہیں۔مودی کی پالیسیاں سیاسی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں لیکن بھارت کا جنگی جنون صرف ٹی وی تک محدود ہے۔انہوں نے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی طیارہ گرانا اس کی واضح مثال ہے، پاکستانی قوم اور فورسز ایک پیج پر ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ہم جنگ کے خواہشمند نہیں لیکن اگر براہ راست حملہ ہوا تو ہم اس کا اختتام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،پاکستان نے عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف اپنا موقف واضح کیا ہے
جبکہ بھارت عالمی فورمز میں اپنے کیسز ہار چکا ہے۔انہوں نے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے کہا کہ یہ خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہیں اور ان کا استعمال عسکری قیادت اور وزیراعظم کے فیصلے پر ہوگا۔وزیر مملکت نے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس پلان اے، بی اور سی سمیت متعدد حکمت عملی موجود ہیں اور بڑھکیں مارنے کے بجائے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔بھارت کی کوئی بھی چھوٹی غلطی پاکستانی ردعمل کو تاریخ ساز بنا دے گی اور خطے کی معیشتوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔طلال چوہدری نے زور دیا کہ پاکستان ذمہ دار ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر قدم اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان میں بدامنی کی فضا نہیں اور ہر شہر میں معمولات زندگی جاری ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے