بدھ, اپریل 30, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںعلامہ اقبال ادبی ایوارڈز 2025، بلوچستان کے اہلِ قلم کو خراجِ تحسین

علامہ اقبال ادبی ایوارڈز 2025، بلوچستان کے اہلِ قلم کو خراجِ تحسین

کوئٹہ: محکمہ ثقافت، سیاحت و آثار قدیمہ حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام "علامہ اقبال صوبائی ادبی ایوارڈز برائے 2025” کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سال 2019 اور 2020 کے دوران اردو، بلوچی، براہوئی، پشتو اور ہزارگی زبانوں میں نمایاں ادبی خدمات انجام دینے والے اہلِ قلم کو سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔تقریب کی میزبانی مشترکہ طور پر میر بہرام بلوچ، میر بہرام لہڑی، جہاں آرا تبسم اور محمد حسین نے کی۔ ایوارڈز کی تقسیم میں ایران کلچر سینٹر کوئٹہ کے ڈائریکٹر عبدالحسن میری نے بھی شرکت کی، جنہوں نے ہزارگی زبان کے انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں بلوچستان کی معروف شخصیات جن میں قیوم بیدار، سیکرٹری عبداللہ خان، حسین بلوچ، آغا گل، عارضو زیارت وال، سرور جاوید اور ڈائریکٹر کلچر روحانہ مراد شامل تھے، نے انعامات تقسیم کیے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ تھے، جنہوں نے حکومت بلوچستان کی اس علمی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اہل قلم معاشرے کی فکری رہنمائی کرتے ہیں اور ہم ایسے ہر قدم کی بھرپور حمایت کریں گے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ثقافت محمد داود ترین نے ایوارڈز کی اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اسے بلوچستان کی ادبی روایت کا تسلسل قرار دیا۔2019 کے ایوارڈز کی تفصیل درج ذیل ہے۔ براہوئی شاعری: عارف ضیا (اول)، صابر وحید (دوم)، شمس الدین شمسی (سوم)، براہوئی تحقیق: افضل مینگل (اول)، شاہین بارانزئی (دوم)، عنایت لہڑی (سوم)،براہوئی نثر:عبدالوحید (اول)، محمد افضل (دوم)، اکرم ساجد (سوم)، اردو شاعری: عصمت درانی (اول)، فیصل ریحان(دوم)، ڈاکٹر عرفان بیگ (سوم)، اردو تحقیق: محمد انعام الحق کوثر (اول)، محمد پناہ(دوم)، سید خورشید افروز (سوم)اردو نثر:* آغا گل (اول)، عابدہ رحمان (دوم) کے نمایاں انعامات بلوچی شاعری:نوید علی بلوچی تحقیق:* ڈاکٹر صبیحہ علی بلوچ (اول)، امان اللہ گچکی (دوم)، بلال عاجز (سوم) بلوچی نثر:* ڈاکٹر فضل حق براہوئی شاعری:* حسین بخش ساجد (اول)، عبدالحمید (دوم)، عطااللہ (سوم) براہوئی تحقیق: سید علی محمد شاہ ہاشمی (اول)، محمد پناہ (دوم)، صلاح الدین مینگل (سوم) براہوئی نثر: افضل مراد (اول)، نور خان (دوم)، نور احمد پرکانی و ڈاکٹر عنبرین مینگل (مشترکہ سوم)پشتو شاعری: بر ملا خان پشتو تحقیق:* مولوی رحمت اللہ منوخیل (اول)، ڈاکٹر لیاقت تابان (دوم)، محمد نعیم (سوم) پشتو نثر: رحمت بی بی (اول)، ڈاکٹر لیاقت تابان (دوم)ہزارگی شاعری: عبدالخالق ہزارگی تحقیق:* عبدالرف رفیقی (اول)، محمد علی (دوم)اردو شاعری:* ریاض ندیم نیازی (تمام پوزیشنز) اردو تحقیق:* ڈاکٹر واحد بزدار (اول)، پناہ بلوچ (دوم)، ڈاکٹر عبدالرحمن براہوئی (سوم) اردو نثر:* ڈاکٹر عرفان بیگ، اسرار احمد (مشترکہ اول)، عابدہ رحمان (دوم)، طیب محمود رائے (سوم)2020تقریب کے اختتام پر تمام شرکا نے حکومت بلوچستان کی ادبی خدمات کو سراہا اور اس روایت کو آئندہ بھی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے